• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے سازگار ماحول یقینی بنایا جائے، فوجی ترجمان

تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے سازگار ماحول یقینی بنایا جائے، فوجی ترجمان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے کام کرنے کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانا تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمے داری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، ریاستی اداروں کے مؤثر کردار کیلئے تمام فریقین محفوظ فضا یقینی بنائیں۔ پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ امن و استحکام کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں ۔

تازہ ترین