لاہور (پ ر) روزنامہ جنگ لاہور کے سابق کارکن اور سینئر صحافی سہیل جاوید کو گزشتہ روز میاں میر قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔ ان کی رسم قل آج سہ پہر 4بجے ان کی رہائش گاہ میاں میرؒ کےنزدیک ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔