رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا:’’پانچ اعمال پانچ خرابیوں کا ذریعہ بنتے ہیں۔
(۱)جب کوئی قوم وعدہ خلافی کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ ان پر ان کے دشمن مسلّط کردیتا ہے۔
(۲)جو لوگ اللہ تعالیٰ کے احکام سے ہٹ کر فیصلہ کرتے ہیں، ان پر فقر نازل ہوجاتا ہے۔
(۳)جس قوم میں بے حیائی پھیل جاتی ہے ،ان پر ناگہانی موت کی آفت بھیج دی جاتی ہے۔
(۴)جو لوگ ناپ تول میں کمی کرتے ہیں ان کی پیداوار روک لی جاتی ہے اور ان پر قحط سالی بھیج دی جاتی ہے۔
(۵)جو لوگ زکوٰۃ دینا چھوڑدیتے ہیں،ان سے بارش روک لی جاتی ہے‘‘۔(معجم طبرانی)