• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کا این آئی سی ایچ کا دورہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کا این آئی سی ایچ کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال ( این آئی سی ایچ) کا دورہ کیا ۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف وارڈ کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اسپتال کے لیے جو سازوسامان چاہیے وہ ہم دیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے سیٹیلائٹ سینٹرز صوبے کے دیگر شہروں میں قائم کرنے کےارادے کا بھی اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں سے 40 فیصد مریض کراچی علاج کے لیے آتے ہیں، اگر انہی صوبوں میں سیٹیلائٹ سینٹر قائم کر دیئے جائے تو مریضوں کا لوڈ کراچی میں کم ہوگا۔

دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر صنعت منظور وسان بھی موجود تھے۔ اسپتال میں وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی سکیورٹی ہٹاتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے مریضوں کو کوئی تکلیف ہو۔انہوں نے بتایا کہ دورہ کا مقصد صحت کی سہولیات کا جائزہ لینا ہے ۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہہ نے بتایا کہ پبلک ہرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت زیادہ تر اسپتال کامیاب رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جن اسپتالوں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں انہیں حل کریں گے۔

تازہ ترین