• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم ’دی اسکیپ آف پریزنر614‘کانیا ٹریلر جاری


کامیڈی فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ایڈونچرسے بھرپورہالی ووڈکرائم فلم ’دی اسکیپ آف پریزنر614‘کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

زیچ گولڈن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2 ایسے پولیس اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو جیل سے فرار ہونے والے ایک ایسے قیدی کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں جسے وہ بے گناہ تصور کرتے ہیں۔

 فلم ’دی اسکیپ آف پریزنر614‘کانیا ٹریلر جاری

فلم کی کاسٹ میں رون پرلمین، مارٹن اسٹار، جیک میک ڈورمن، جارج سیمپل، مائیکل سیرو، سونڈرا جیمز اور روز لین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

 فلم ’دی اسکیپ آف پریزنر614‘کانیا ٹریلر جاری

برائن ایم کوہن اور سارہ گولڈن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 27اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین