• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کواپنی مرضی سے ووٹ ڈالنے دیا جائے ، اچکزئی

چمن ( نامہ نگار ) پشتونخوا میپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی کہا ہےکہ خفیہ قوتیں انتخابی عمل میں مداخلت سے دور رہیں عوام کواپنی مرضی سے ووٹ ڈالنے دیا جائے ایسا نہ ہو کہ شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ جیسا ہو اکہ ملک دو لخت ہو گیا وہی ہو، ۔اچکزئی پیرکے روز صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر قوم پرستی کا الزام لگایا جا رہا ہے حالانکہ ہم وطن دوست ہیں پشتون پارٹیوں کا اتحاد کوئی مشکل کام نہیں مگر اتحاد تب بنتا ہے جب تمام سو فیصد پوائنٹس پر اتفاق ہو جائے کوئی غلطی تسلیم کرے تو پھر بات آگے بڑھے گی پشتون صوبہ کیوں نہیں بنا آج سے چالیس سال پہلے پشتون اتحاد بنانے میں جس نے غلطی کی وہ اب بھی وہ غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں جب ہم اپنی غلطیاں تسلیم نہیں کریں گے تو پھر اتحاد بنانے کی باتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں جس طرح ہارس ٹریڈنگ ہوئی اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے تھا صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ نیب کو بھی نوٹس لینا چاہئے نیب اگر کسی کے اثاثے چیک کرنے کا اختیار رکھتا ہے تو یہاںوہ کیوں بےبس ہو چکا ہے ۔
تازہ ترین