• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کرنل جوزف پاکستان نہیں چھوڑ سکتا

اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان شہری عتیق بیگ کی جان لینے والےامریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، کرنل جوزف پاکستان نہیں چھوڑ سکتا۔

امریکی سفارتکار کی گاڑی سے شہری عتیق بیگ کی ہلاکت کے معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ۔

وفاقی حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، کرنل جوزف پاکستان نہیں چھوڑ سکتا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد نے عدالت کو بتایا کہ کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے،آفیشل ڈیوٹی کے دوران حادثے کی صورت میں ویانا کنونشن سفارتکاروں کو استثنیٰ دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرنل جوزف کی گرفتاری ہوسکتی ہے ناں ہی اس کا ٹرائل کیا جا سکتا ہے، سفارتکار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا طویل عمل ہے، اگر کوئی سفارتکار اپنا استثنیٰ واپس لے لے تو پھر ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ عتیق بیگ قتل کیس میں وزارت خارجہ عدالتی سوالنامہ کے جوابات دے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو روند دیا تھا جس کے نتیجے میں عتیق بیگ نامی نوجواں موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا۔

تازہ ترین