• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،سرراہ جھگڑے کے بعد موٹر سائیکل سوارنوجوان کا بہیمانہ قتل

کراچی،سرراہ جھگڑے کے بعد موٹر سائیکل سوارنوجوان کا بہیمانہ قتل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سڑک پر جھگڑے کے بعد کارسواروں کے ہاتھوں نوجوان کے بہیمانہ قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تلخ کلامی کے بعد کارسواروں نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر ماری اور پھر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، موقع پر لوگ جمع ہوئے تو انہیں ڈاکو قرار دے کر ہجوم کے حوالے کردیا ۔

بہیمانہ تشدد سے زخمی دو نوجوانوں کو رینجرز نے تحویل لیا، تشدد سے زخمی علی رضا دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ اس کا کزن ساجد شدید زخمی ہوا۔

بہیمانہ قتل کا یہ واقعہ 18 اپریل کو گلستان جوہر کی کامران چورنگی پر پیش آیا تھا۔

مقتول علی رضا کے ساتھ زخمی ہونے والے اس کے کزن ساجد نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ منورچورنگی پر کار والے سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے تعاقب کر کے کامران چورنگی پر ٹکر مار کر گرایا، اس کے بعد کارسواروں نے اتنا مارا کہ دونوں بے ہوش ہوگئے۔

مقتول علی رضا کے ماموں نے جیونیوزسے گفتگو میں کہا کہ علی رضا کے سراور پیٹ پر لگنے والی چوٹیں جان لیوا ثابت ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی رضا گھر کا واحد کفیل تھا، پڑھائی کے بعد رکشا چلاتا تھا ، اتنا ظلم ہوا مگر پولیس نے نہ مقدمہ درج کیا ، نہ تفتیش کی ، ہم نے خود وہاں جا کر عینی شاہد کو ڈھونڈا جس نے تصویریں اور حملہ آوروں کی کار کا نمبر دیا۔

تازہ ترین