• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت کا 7 لاکھ تارکین وطن بچوں کو ملک سے بے دخل نہ کرنے کا حکم

امریکی عدالت کا 7 لاکھ تارکین وطن بچوں کو ملک سے بے دخل نہ کرنے کا حکم

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جا تے ہوئے ڈریمرز کو ملک بدر کرنے کی مخالفت کر دی اور ٹرمپ حکومت کو امریکا میں موجود 7 لاکھ تارکین وطن کو بے دخل نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔ واشنگٹن کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈ ہڈ ارائیول (ڈاکا) پروگرام کو منسوخ کرنے کی قابلِ قبول وجوہا ت پیش کرنے کیلئے 90 دن کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگر حکومت 90 روز میں پروگرام کے غیر قانونی ہونے کا جواز اور اس کو منسوخ کرنے کی قابل قبول وجوہات عدالت میں پیش نہیں کر سکی تو نہ صرف پروگرام کی منسوخی سے متعلق سرکاری حکم نامہ منسوخ ہو جائے گا بلکہ مزید ہزاروں نوجوان تارکینِ وطن اس پروگرام سے مستفید ہونے کی درخواستیں جمع کراسکیں گے ۔

تازہ ترین