• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سعودی طالبات کے لیے کھیلوں کی وردی کی منظوری

سعودی وزارت تعلیم نے لڑکیوں کے اسکولوں میں جسمانی سرگرمیوں کے پیریڈ کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد طالبات کے لیے منظور شدہ کھیلوں کیلئے وردی کی بھی منظوری دے دی۔

سعودی وزارت تعلیم نے آئندہ تعلیمی سال 39/1440 ہجری کے لیے خواتین کے حوالے سے کھیلوں کی وردی کے رنگوں اور ڈیزائنوں کی وضاحت کر دی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق تمام مرحلوں کی طالبات کے لیے جرسی کا رنگ سفید ہو گا جب کہ ٹراؤز کے رنگ میں فرق رکھا گیا ہے۔

پرائمری کے لیے ٹراؤزر کا رنگ گہرا نیلا، سیکنڈری کے لیے برگنڈی اور انٹرمیڈیٹ کے لیے سرمئی ہو گا۔

تازہ ترین