• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسا ئزٹیکس اہدا ف کی وصولی کیلئے کارکردگی مزید بہتر کرے،مکیش چا ئو لہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چائو لہ نے کہا ہے کہ افسرا ن و اہلکا رو ں کی تر قی کیلئے ڈیپا ر ٹمنٹل پرو مو شن کمیٹی کا اجلا س جلد منعقد کیا جا ئے تا کہ تر قی کے منتظر افسرا ن و اہلکا رو ں کی اگلے گریڈ میں تر قی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔یہ با ت انہو ں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کی ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت عبدالحلیم شیخ ،ڈائریکٹر جنرل نا ر کو ٹکس شعیب احمد صدیقی اور دیگر ڈائریکٹر ز نے بھی شر کت کی ۔اس مو قع پر ٹیکس اہدا ف سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اجلا س کو بتا یا گیا کہ ٹیکس اہدا ف کی مکمل وصولی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے اور روا ں مالی سال کے اختتا م سے قبل ہی ٹیکس اہدا ف ہر صو ر ت حا صل کر لئے جا ئیں گے ۔صو با ئی وزیر مکیش کما ر چا ئو لہ نے افسران کو ہدایا ت دیں کہ ٹیکس اہدا ف کی بر وقت اور 100فیصد وصولی کیلئے اپنی کا ر کر دگی کو مزید بہتر کریں اور اس سلسلے میں کسی غفلت کا مظا ہرہ نہ کریں ۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ افسرا ن و اہلکا رو ں کی تر قی کیلئے تما م ضروری کا غذا ت مکمل کر لیئے گئے ہیں اور ایک ہفتے کے دورا ن کمیٹی کا اجلا س طلب کر لیا ہے اور جو تر قی کے مستحق ہیں ان کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جارہی ہے ۔اس مو قع پر اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیرمکیش کما ر چا ئو لہ نے کہا کہ یہ با ت ضروری ہے کہ افسرا ن و اہلکا رو ں کی بر وقت تر قی کو یقینی بنا یا جائے ۔
تازہ ترین