• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد،سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

مہمند ایجنسی ( نمائندہ جنگ ) مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر شیخ باباون پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے مارٹر گولہ فائر ہونے سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہو گیا ۔ سیکورٹی فورسز نے بھر پور جوابی کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے بارڈر ایریا میں قائم سیکورٹی فورسز کے شیخ باباون پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 205 ونگ مہمند رائفلز کے ایک سپاہی امان اللہ شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی سے3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آور پسپا ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار امان اللہ شہید ہوگئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔
تازہ ترین