کراچی (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی چن پنگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس وقت حیران کردیا جب ہفتے کے روز ملاقات کے موقع پر چینی رہنما نے بھارتی گانا چلا دیا۔
یہ گانا ’تو تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا‘ بھارت کے مشہور گلوکار کشور کمار اور آشہ بھوسلے نے گایا تھا جو اب بھی بے حد مقبول ہے۔
جب چینی موسیقاروں نے بالی ووڈ کا یہ مشہور گانا گانا شروع کیا تو مودی کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی۔
یہ گانا 1982 کی فلم ’یہ وعدہ رہا‘ کا ہے جس میں رشی کپور اور پونم ڈیلون نے ایک جوڑے کا کردار ادا کیا تھا۔
بھارتی اداکار رشی کپور نے بھی ٹوئٹر پر اس گانے کو بھارتی وزیراعظم کو خوش آمدید کرنے کیلئے چلانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔