• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی کے بعد سعودی عرب میں بھی ریت کےطوفان کی پیشگوئی

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعہ اور کل ہفتے کو ملک کے بعض علاقوں میں ریت کا شدید طوفان اور گرد آلود آندھی چلےگی۔ موسمی تبدیلی کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

’العربیہ ‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مملکت کے جنوب کی سمت سے نچلی ہوائیں، گردو غبار اور ریتلے طوفان کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں مطلع گرد آلود ہونے کا اندیشہ ہے۔

گردو غبار اور ریتلے طوفان سے ملک کے شمالی علاقے بالخصوص الجوف، حائل، القصیم ، مدینہ منورہ، شمال مشرقی علاقے اور مکہ مکرمہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص عسیر اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گردو غبار کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں رہے گا۔ اس دوران شہریوں کو سفر کرنے اور تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین