• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئل اینڈ گیس انجینئرنگ نمائش لاہور میں شروع

پاکستان آئل اینڈ گیس انجینئرنگ نمائش لاہور میں شروع

سولہویں پاکستان آئل اینڈ گیس انجینئرنگ نمائش کا افتتاح لاہور میں ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں اس شعبےکے ماہرین نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی علائو الدین تھے ، جنہوں نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر الپرنس انجینئرنگ کے ارمغان مقیم، ترکی سے تعلق رکھنے والے ریزا التنورگل، چین، جرمنی اور دیگر ممالک کے افراد بھی موجود تھے۔

نمائش میں تیس سے زائد ممالک اور پاکستان بھر سے افراد نے شرکت کی۔ انجینئر ارمغان ک مطابق گزشتہ سال ہونے والی نمائش میں سولہ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔ یہ نمائش ہفتہ 12 مئی تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین