• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکولوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنیکی ہدایت

نجی اسکولوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنیکی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ جو نجی اسکول فیسوں کے معاملے میں عدالتی احکامات پر عمل نہیں کررہے، اُن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے۔

نجی اسکول کے وکیل نے بنچ کی تشکیل پر اعتراض کیا تو عدالت نے کہا کہ بینچ چیف جسٹس نے تشکیل دیا ہے، وہی کوئی حکم جاری کرسکتے ہیں، اُن کی طرف سے احکامات آئے تو دستاویزات کو درست کرلیا جائے گا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کئی اسکولز عدالتی حکم کے باوجود نیا چالان جاری نہیں کر رہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 سے 10 فیصد اضافی فیس طلب کی جارہی ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ جو اسکولز عمل درآمد نہیں کررہے ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں، کیس کی آئندہ سماعت 21 مئی کو ہوگی۔

تازہ ترین