• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

سری دیوی کی موت قتل بھی ہوسکتی ہے، سابق پولیس افسر کا دعویٰ

سری دیوی کی موت قتل بھی ہوسکتی ہے، سابق پولیس افسر کا دعویٰ

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے اچانک انتقال کے کئی ماہ گزرنے کے باوجود آج بھی اداکارہ کے دبئی میں اس طرح انتقال کرجانے پر بہت سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں۔


ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے ایک سابق پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ سری دیوی کا انتقال طبی موت کے نہیں بلکہ قتل بھی ہوسکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وید بھوشن نامی پولیس افسر نے کہا کہ انہیں سری دیوی کے انتقال کے بعد دبئی میں ان کے کمرے کی چیکنگ کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم دوسرے کمرے میں انہوں نے اس بات کا اندازہ ضرور لگایا کہ باتھ ٹب میں ڈوب کر مرنے کی بات انہیں بالکل سمجھ نہیں آئی۔

انہوں نے بھی دعویٰ کیا کہ کسی کو ٹب میں ڈبو کر قتل کرنا نہایت آسان ہے، کیوں کہ اس کے بعد کوئی ثبوت بھی باقی نہیں رہتا۔خیال رہے کہ حال ہی میں فلم ساز سنیل سنگھ نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اداکارہ سری دیوی کی موت پر دوبارہ تحقیقات کی جائے، تاہم کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین