• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر کو لیسٹر کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا، متبادل طلب نہ کرنے کا فیصلہ

عامر کو لیسٹر کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا، متبادل طلب نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فٹنس مسائل سے دوچارپاکستانی فاسٹ بولر محمد عامرکو لیسٹر شائر کے خلاف سائیڈ میچ میں آرام دیا گیا ہے۔تاہم ان کی انجری اس نوعیت کی نہیں ہے کہ ان کا متبادل طلب کیا جائے۔ٹیم انتظامیہ پر امید ہیں کہ وہ پہلے ٹیسٹ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔محمد عامر ڈبلن ٹیسٹ کے چوتھے دن ان فٹ ہوکر باہر چلے گئے تھے لیکن ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی جگہ کسی متبادل بولر کو انگلینڈ بلانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔انہیں مکمل فٹ کرنے کے لئے آرام دیا گیا ہے۔ہفتے سے لیسٹر شائر کاونٹی کے خلاف ہونے والے میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں پہلی بار دورے میں بیٹسمینوں عثمان صلاح الدین اور سعد علی کو شامل کیا گیا ہے۔حسن علی،فخر زمان اور سمیع اسلم بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستانی ٹیم میں امام الحق،اسد شفیق،بابر اعظم ،حارث سہیل اور محمد عامر کو آرام دیا گیا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لارڈز ٹیسٹ سے قبل یہ پاکستانی ٹیم کا آخری پریکٹس میچ ہے۔

تازہ ترین