• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں درزیوں نے سلائی کے ریٹ بڑھا دیئے

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاورمیں درزیوں نے سلائی کے ریٹ بڑھا دیئے ۔فی سوٹ سلائی 700 ،1200تک وصول کرنے لگے۔ عید الفطر کیلئے پشاور کے شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹیلرز کی دکانوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے تاہم درزیوں نے رش کو دیکھتے ہوئے یا تو بکنگ بند کے بورڈ آویزاں کر دیئے ہیں یا فی سوٹ سلائی کے ریٹ بڑھا کر لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے ۔اندرون شہر درزیوں نے فی سو ٹ سلائی کے ریٹ میں200سے 300روپے اضافہ کیا ہے جبکہ پشاور صدر کے ٹیلرز نے فی سوٹ سلائی کے ریٹ 5 سو روپے تک بڑھائے ہیں جس پر شہریوں کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے شہریوں نے اس حوالے سے انتظامیہ سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین