• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9894طلباو طالبات میں آج سے لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ یوتھ پروگرام برائے لیپ ٹاپ سکیم( فیز فورتھ )کے تحت آج صبح 10بجےجامعہ زکریا میں تقریب ہوگی ،مہمان خصوصی کمشنر ملتان بلال احمد بٹ ہوں گے ،تقریب میں ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن سید حیدر عباس گردیزی ،تعلیمی بورڈ ملتان اوریونیورسٹی کے افسران اور کالجز کے سربراہان شریک ہوں گے،بتایا گیا ہے کہ تقریب میں منتخب طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے جب کہ باقی لیپ ٹاپ کی تقسیم گورنمنٹ ایمرسن کالج اورتعلیمی بورڈ ملتان میں ہوگی،چیف منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 9894اہل طلبا وطالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے،پالیسی کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک سالانہ امتحان 2015ء2016ءمیں 90فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والےضلع ملتان کے 2740طلباءطالبات اور میٹرک سالانہ امتحان 2017 ء میں 91فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے2425 طلباءطالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے، اسی طرح ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے میٹرک سالانہ امتحان 2015ء2016ءکے 563اور میٹرک سالانہ امتحان2017ءکے 561طلباءطالبات اور ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے میٹرک سالانہ امتحان2017ءکے 772طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گےاس حوالے سے بورڑ حکام نےشیڈول کا اعلان بھی کردیا ہے جس کے مطابق میٹرک2015ءکے طلباء طالبات کو آج 21، 2016ءکے طلباء طالبات کو 22مئی کو اور 2017ءکے بچوںمیں 23مئی کو لپپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے،تقریب میں جامعہ زکریا کے 735طلبا طالبات، نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے 104 ،خواتین یونیورسٹی ملتان کی 78طالبات،ملتان ہوم اکنامکس کالج کی 25طالبات،چوہدری پرویز الہیٰ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 5،کالج آف نرسنگ نشتر میڈیکل کالج کی 127طالبات،نشتر میڈیکل کالج کے701،ڈینٹل کالج کے136،گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 748طلباءگورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان کے78،گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان 23،گورنمنٹ ولایت حسین کالج ملتان کے2،گورنمنٹ کالج آف کامرس قاسم پور کالونی ملتان کے 33،گورنمنٹ کالج آف کامرس ملتان کینٹ کے 12،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف خواتین شجاع آباد کی 14طالبات ،اور گورنمنٹ کالج آف کامرس شجاع آباد کے12طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے،دریں اثنا ءلیپ ٹاپ کے اہل امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اصل شناختی کارڈ اور اس کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی،یا اصل ب فارم اور اس کی تصدیق شدہ کاپی ،اصل رزلٹ کارڈ /سرٹیفکیٹ اور اس کی تصدیق شدہ کاپی ،بیان حلفی اشٹام پیپر پر جس میں لکھناہو گا کہ میں نے اس سے قبل کسی امتحانی بنیاد پر لیپ ٹاپ حاصل نہیں کیا،علاوہ ازیں جس تعلیمی ادارہ میں اب زیر تعلیم ہیں اس کا سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لانا ہوگا۔
تازہ ترین