• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسماۃ حنا کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کی نند اوراس کے شوہر کو جیل بھیجنے کاحکم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9نے بلدیہ تھانے کی حدود میں شادی شدہ خاتون 26سالہ مسماۃ حنا کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کی نند رخسانہ اوراس کے شوہر منصب لودھی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دیدیا ہے۔ بلدیہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے عدالت میں اپنے بیان میں اعتراف جرم کرکے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے بعد عدالت نے دونوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔
تازہ ترین