• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک اجلاس، مستونگ سب اسٹیشن اور ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایکنک ( قومی اقتصادی کونسل ) نے 220KVمستونگ سب اسٹیشن کی منظوری دیدی ہے۔اس کے ساتھ ہی 220KV سبی ۔ مستونگ ۔ کوئٹہ ۔ لو را لائی ڈبل سر کٹ ٹرانسمشن لائنز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس پراجیکٹ پر 14155.31ملین روپے لاگت آئیگی۔یہ منظوری وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈ ویلپمنٹ اکنامکس کیلئے سیکٹر ایچ ا لیون ٹو اسلام آباد میں زمین خر یداری کیلئے پی سی ٹو کی منظوری دی گئی۔ اس پراجیکٹ کی لاگت 3519.47ملین روپے ہے۔ایکنک نے پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، سندھ اور بلو چستان کے ہیلتھ سیکٹر کیلئے ترقی یافتہ ورٹیکل پروگرامز کی بھی منظوری دی جس پر 131786.731 مین روپے لاگت آئے گی۔ اس میں نیشنل میٹرنل ، نیونٹل اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام ، فیملی پلاننگ کا قومی پروگرام ، پر ائمری ہیلتھ کیئر اور ٹی بی کے انسداد کا قومی پروگرام شامل ہیں۔ پمز ہسپتال اسلام آباد میں سنٹر آف نیو رو سائنس کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ ا س پراجیکٹ پر 7284.802مین رو پے لاگت آئے گی۔مختلف شعبوں میں ڈ اکٹر یٹ کرانے کیلئے د و ہزار پی ایچ ڈی اوورسیز سکالر شپس سکیم کی منظوری دی گئی ہے۔اس پراجیکٹ پر 22.578مین روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس نے سندھ کے بیراجوں کی امپروومنٹ پراجیکٹ کے فیز ٹو کی منظوری دی جس کے تحت سکھر بیراج کی بحالی اور اسے جدید بنا نا شامل ہے۔اس کی لاگت 166625ملین روپے ہے۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چوتھی مرتبہ نظر ثانی کئے گئے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔ منصوبہ کی لاگت بڑھ کر 506.808 ملین روپے ہو گئی ہے۔اجلاس نےگوادر میں ریلوے کو ر یڈور کیلئے سمندری بندرگاہ پر اور ریلوے اپریشنل مقاصد کیلئے گوادر میں زمین ایکوائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈراوٹ ڈیم کی تعمیر کے دوسری مرتبہ نظر ثانی کے بعد پیش کئے گئے پی سی ون کی منظوری دی گئی جس کی لاگت 11767.87ملین روپے ہے۔ایکنک نے فیصل آباد ۔ خا نیوال موٹر وے پراجیکٹ ( ایم فور) کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی ۔ 184کلومیٹر کی اس موٹر وے کی لاگت بڑھ کر 60823.66ملین روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین