• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
٭جناب کل کا دن قبائلیوں کے لئے عید کے مترادف تھا اس کے لئے میں تمام حکمرانوں بالخصوص حکومت بشمول آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اس مدعے پر بہت بات کی میرا خیال ہے کہ آج باچا خان کی روح بھی بہت خوش ہوگی۔ اب ٹھیک معنوں میں اہل فاٹا کو زندگی ملےگی اور وہ قومی دھارے میں شامل ہو جائیں گے۔ (ابراہیم خان، اسلام آباد)
٭محترمی سلیم صافی آپ نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں فاٹا کو خیبر پختونخواہ کے ساتھ انضمام کا بل پیش ہو رہا ہے۔ فاٹا کو پاکستان کے دیگرعلاقوں کے برابر قانونی حیثیت ملنے پر ہم آپ کی خوشی میں برابر کےشریک ہیں ۔اب رہ گیا صوبائی اسمبلی کے انتخاب کی مدت کا سوال۔ اللہ کرے وہ بھی آپ کی خواہش کے مطابق ساتھ ہی طے ہو جائے میں۔وقت گزر جاتا ہے لیکن اپنے نقوش چھوڑ جاتا ہے اور آنے والے وقت کے آئینے میں لوگ اچھے اور برے کرداروں کے چہروں کو پہچان لیتے ہیں۔ (رشید امین، اسلام آباد )
٭سلیم صافی صاحب فاٹا کے لیے آپ کی کاوشوں کو سلام۔ اگر ارادہ مصمم ہوتو ان علاقوں میں بھی انتخابات ساتھ ہوسکتے ہیں ورنہ تو جس کی وفاق اور کے پی کے میں حکومت بنے گی، وہی زیادہ تر نشستیں لے جائیں گے۔(ذوالفقارخان میانوالی)
تازہ ترین