• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی چیلنج درپیش، کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا، انگلش کپتان

لارڈز (نمائندہ خصوصی) انگلش کرکٹ ٹیم لارڈز ٹیسٹ میں اپنے آف اسپنر ڈومینک بیس کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کیپ دے گا۔ 16فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھنے والے بیس کی عمر 21 سال ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے پریس کانفرنس میں اپنے اسپنر کو لارڈز میں ٹیسٹ کیپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہپاکستان کی ٹیم باصلاحیت ہے اسے ہرانے کی کوشش کریں گے۔ شاداب خان اچھا بولر ہے لیکن پچھلی سیریز میں ہمیں یاسر شاہ نے کافی مشکل میں ڈالا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گذشتہ سات ٹیسٹ میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سات میچوں کی کارکردگی کسی بھی طرح اچھی نہیں تھی۔ ہمیں اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے کے لئے مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانا ہوگی۔ اپنی سابقہ ناکامیوں کو فراموش کرنا ہوگا۔ سیزن میں ہمیں چھ ماہ کے دوران اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ہوگا اور مشکل چیلنجوں سے نمٹنا ہوگا۔ جو روٹ نے کہا کہ ہماری بولنگ ایسی ہے کہ کنڈیشنز میں حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ بین اسٹوکس کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی ہوگی اور دیگر معاملات سے دور رہنا ہوگا۔
تازہ ترین