• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان شریف میں واسا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق ناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ آغا سرور بازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی لیاقت علی درانی ثاقب بنگلزئی میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ عبدالغفار بادینی محمدشریف کرد کلیم اللہ منظورسرپرہ جاویداحمد محمداکبر محمدیوسف محمدنسیم نے مشترکہ اخباری بیان میں واسا حکام سے اپیل کی ہے کہ رمضان شریف میں کوئٹہ کے شہریوں کی تکلیف کو مدنظررکھتے ہوئے پانی کی سپلائی کو ہر حال میں ممکن بنایاجائے کیونکہ شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کا مسئلہ درپیش ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کی سپلائی کو تمام علاقوں میں ممکن بنایاجائے کیونکہ رمضان شریف میں پانی کا بڑا مسئلہ درپیش ہے اور گرمی بھی روز بروز بڑھ رہی ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ واسا حکام رمضان شریف میں بجلی بل کے نام پر کنکشن نہیں کاٹیں گے۔
تازہ ترین