• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی ریاست ہوائی میں ابلتے لاوا نے میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل بھاپ میں اڑا دی


کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں پھٹنے والے بڑے آتش فشاں کلائو (Kilauea) کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین واقعے میں ابلتے لاوا نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں بِگ آئی لینڈ پر ریاست کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل کو بھاپ میں اڑا دیا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا گرین لیک میں 2؍ جون کو گرنا شروع ہوا اور صرف 90؍ منٹ میں لاوا نے 200؍ فٹ گہری جھیل کو بھاپ میں اڑا دیا۔ آتش فشاں پر تحقیق کرنے والی ماہر جیسیکا بیل کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے لاوا نکلنے کا عمل جاری ہے، گرین لیک میں لاوا گرنے کا عمل صبح 2؍ بجے شروع ہوا، جس سے آسمان پر بھاپ کے گہرے بادل چھا گئے اور تقریباً دوپہر ڈیڑھ بجے تک جھیل لاوا سے بھر گئی اور پانی بھاپ بن کر اڑ گیا۔ یہ جھیل 400؍ سال پرانی تھی اور ریاست میں میٹھے پانی کی دو بڑی جھیلوں میں سے ایک تھی۔ آتش فشاں کے لاوا کی وجہ سے کاپوہو بے پر تقریباً ایک میل نئی زمین وجود میں آئی ہے۔

تازہ ترین