• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کھانے پینے کے شوقین دنیا میں ہر جگہ ہی پائے جاتے ہیں ایسے ہی افراد کیلئے ٹیکساس کے ماہر شیفس نے سب سے لمبا پیزا تیار کر لیا ہے جسے آرڈر دے کر خریدا بھی جا سکتا ہے۔

ٹیکساس میں سب سے لمبا پیزاتیار

باصلاحیت شیفس پر مشتمل ٹیم نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد21فٹ48انچ کا یہ پیزا تیار کیا ہے جسے گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

اس مزیدار پیزا کی اہم بات یہ ہے کہ یہ پیزا کمرشلی اویلیبل پیزا ہے جسے کھانے سے 48گھنٹے پہلے نوٹس آرڈر دے کر تیار کروایا جا سکتا ہے۔

خصوصی طور پرتیار کردہ اس پیزا کی قیمت299.95ڈالر متعین کی گئی ہے۔۔ تو جناب پھر جلدی کریں اور مزیدار پیزا کے مزے اُڑائیں۔

تازہ ترین