• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکول کڈمین اور اداکارہ کی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ ایمیزون اسٹوڈیو کا معاہدہ

لاس اینجلس ( جنگ ڈیسک) ایمیزون اسٹوڈیو نے کہا ہے کہ ا س نے نکول کڈمین اور ان کی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ ٹی وی اور مووی پروجیکٹس کیلئے معاہدہ کیا ہے۔ ’فرسٹ لک‘ معاہدے کے تحت ایمیزون اور نکول کڈمین کی بلاسم فلمز پروڈکشن کمپنی ایمیزون پرائم ویڈیو اور بگ اسکرین فلمز کے لئے اوریجنل سیریز تیار کریں گی۔گزشتہ روز ایک بیان میں ایمیزون اسٹوڈیو کی سربراہ جینیفر سالک نے نکول کڈمین کو بحیثیت اداکارہ اور پرڈیوسر سورس آف نیچر کہا۔نکول کڈمین نے اس موقع پر کہا کہا میں جینیفر سلیک اور ایمیزون ٹیم کے ساتھ کام سروع کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ بلاسم فلمز میں ہمار ا مقصد متعدد پلیٹ فارمز کیلئے اہم اور تفریحی مواد تخلیق کرنا ہے اور میں اس سے بہتر شراکت داری کے بارے میں نہیں سوچ سکتی تھی۔ نکول کڈمین اور پرساری کی قائم کردہ بلاسم فلمز نے ایچ بی او کے لئے ایمی ایوارڈ یافتہ سیریز بگ لٹل لائیز پرڈیوس کی تھی۔ کمپنی ایچ بی او کیلئے بگ لٹل لائیز کے خالق ڈیوڈ ای کیلی سے دی ان ڈوئنگ پرڈیوس کررہی ہے اور لیانے موریارٹی کے ناول ٹرولی میڈلی گلٹری سے ماخوذ ٹی وی سیریز بنارہی ہے۔ایمیزون گیٹ آؤٹ فلمساز جورڈن پیل سمیت ہولی وڈ کی دیگر نمایاںشخصیات کے ساتھ معاہدے کررہا ہے۔یہ معاہدہ اسٹریمنگ کمپنی کی جانب سے تازہ ترین اقدام ہے جس میں ہولی وڈ کی ہائی پروفائل شخصیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
تازہ ترین