• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ رکاوٹوں سے فی گھر 1000پونڈز اخراجات برداشت کرنے ہونگے، رپورٹ

لندن (نیوز ڈیسک) ایک رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد تجارتی پابندیوں کےنتیجے میں فی گھرانہ 1,000پونڈز سالانہ اخراجات برداشت کرنے پڑیں گے۔ گلوبل کنسلٹنسی فرم ’’اولیور وائمین‘‘ یہ بتائے گی کہ درآمدی ٹیرف کی انتہائی شرح اور انتہائی ریگولیٹری رکاوٹوں کے باعث برطانوی معیشت کو مجموعی طور پر 27بلین پونڈز کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔ سپلائی چین میں خلل کے نتیجے میں سپر مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کا کاروباری منافع ختم ہو جائے گا۔ رپورٹ میں یہ دلیل دی جائے گی کہ اخراجات میں اضافے کو صارفین کی طرف منتقل کر دیا جائے گا۔ یہ تجزیہ جو کہ اگلے ہفتے شائع ہوگا اور بی بی سی نے دیکھا ہے، اس میں یہ واضح کر دیا جائے گا کہ کوئی ٹیرف نہ ہونے کے انتہائی پسندیدہ حالات کے تحت اور چند ریگولیٹری رکاوٹوں کے نتیجے میں ’’سرخ فیتے‘‘ کے اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔ رپورٹ میں اس خیال کا اظہار بھی کیا جائے گا کہ کاغذی کام میں اضافے اور کسٹمز چیک میں تاخیر کے باعث گھریلو اخراجات میں ایک فیصد سالانہ یا 250 پونڈز فی گھرانہ اخراجات بڑھ جائیں گے۔ معیشت کے مجموعی اخراجات میں 6.8 بلین پونڈز اضافہ ہو جائے گا۔ بریگزٹ کی حمایت کرنے والے ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے بعد قابل ذکر اقتصادی اخراجات ’’ڈرائونے‘‘ ہیں جبکہ ملکی معیشت پر توجہ مرکوز کی جائے تو برطانیہ ای یو سے باہر پنپ سکتا ہے۔

تازہ ترین