• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون اول کا متنازع امیگریشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے اس متنازع امیگریشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت امریکہ آنے والے غیرقانونی تارکین وطن کے کنبوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا جا رہا ہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کے ترجمان نے کہا کہ ملانیا بچوں کو والدین سے الگ کرنے کے عمل سے نفرت کرتی ہیں اور اس تناظر میں جامع اصلاحات چاہتی ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتے۔
تازہ ترین