• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکیم ، عازم کی حج کے دوران انتقال میں ورثاء کو 5لاکھ روپے ملیں گے

اسلام آباد(اے پی پی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی پاکستانی عازم حج کی سعودی عرب میں وفات کی صورت میں ورثاء کو 5لاکھ روپے اور کسی حادثہ کے نتیجہ میں معذوری پر ایک عضو ضائع ہونے کی صورت میں فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔ حج پالیسی2018ء کے مطابق وزارت مذہبی امور کسی حادثہ میں ایک سے زائد اعضاء کی مستقل معذوری کی صورت میں فی کس اڑھائی لاکھ روپے اور بیماری کی صورت میں سعودی عرب سے فوری انخلاء کی صورت میں 3لاکھ روپے ادا کرے گی۔ وزارت مذہبی امور رواں حج سیزن کے دوران حجاج کی وفات کی صورت میں نامزد متاثرہ لواحقین کومعاوضوں کی ادائیگی کے لئے تکافل کے رسک مینجمنٹ کے تحت حج محافظ سکیم جاری رکھے گی۔ ہر حاجی/رکن ویلفئر سٹاف کو سکیم میں شامل ہونے کے لئے 500 روپے ناقابل واپسی جمع کرانا ہوں گے۔ سکیم کے ذریعے حجاج/بہبود عملہ کو کسی نقصان کی صورت میں معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی۔
تازہ ترین