• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب: صاف پانی کمپنی اسکینڈل شہباز شریف 25 جون کو طلب

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا ہے۔ انہیں صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں 25 جون کو صبح 11 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ ان کی طلبی صاف پانی کمپنی کے چیئرمین کی حیثیت میں کی گئی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ اب تک پنجاب کی 56کمپنیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں جس بورڈ آف ڈائریکٹرز کو طلب کیا گیا تھا، اس کے تقریباً تمام ڈائریکٹرز نے ایک ہی نوعیت کا بیان دیا ہے کہ کمپنی کا کوئی بھی ٹھیکہ یا اہم فیصلہ چیئرمین کی منظوری کے بغیر نہیں ہوا اور جیسا کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب تمام کمپنیوں کے چیئرمین بھی تھے تو اسی لئے ان کی طلبی بھی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کی ہر کمپنی کے اجلاس میں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود رہتے تھے اور بیشتر ٹھیکوں کی منظوری حمزہ شہباز شریف ہی دیتے تھے، جس کے وہ مجاز بھی نہیں تھے۔
تازہ ترین