• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کےاثاثوں کی تفصیلات جاری

نگراں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کےاثاثوں کی تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےاثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

دستاویزات کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصرالملک کےنام پرپاکستان میں 14 جائیدایں ہیں، سوات میں8 مختلف اراضی گفٹ ظاہر کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کےپاس 70 لاکھ مالیت کا گھر، 9 لاکھ 30 ہزار روپے کیش اور پرائز بانڈز ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حسن عسکری کے پاس ایک کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب دو کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

تازہ ترین