• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طغیانی کے دوران نالوں کے پاس سے گزرتے ہوئے احتیاط برتی جائے، کینٹ بورڈ حکام

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام نے کینٹ کی حدود میں رہنے والے افراد کو ان کے بہترین مفاد میں کہا ہے کہ کینٹ حدود سے گزرنے والے نالوں کے پاس سے گزرتے ہوئے احتیاط برتی جائے اور بالخصوص بارش کے دوران جب ان نالوں میں طغیانی ہو اس وقت ان کے قریب نہ جایا جائے ۔ کینٹ بورڈ حکام نے عوام سے کہا کہ غیرمعمولی بارش سے پانی کے بہائو میں اضافہ ممکن ہے جو کسی قسم کی لاپرواہی سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، ایسے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی کی جانب سے بہت زیادہ احتیاط درکار ہے لہٰذا خود اور اپنے بچوں کو نالوں کے قریب جانے سے روکا جائے تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان کا احتمال نہ رہے، بڑے نالوں کے قرب و جوار کے مکین اپنی املاک ، جانور بھی نالوں کے قریب نہ رکھیں اور گھر کا کچرا نالوں میں نہ پھینکیں تاکہ پانی کی روانی برقرار رہے۔
تازہ ترین