• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کےسابق سفیرجمشید مارکر انتقال کرگئے

پاکستان کےسابق سفیرجمشید مارکر انتقال کرگئے

پاکستان کےسابق سفیرجمشیدمارکرانتقال کرگئے ، ان کی عمر 96برس تھی۔

ان کودنیامیں طویل ترین مدت تک سفیررہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

طویل مدت تک سفیررہنےپرجمشیدمارکرکانام گنیزورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔

پاکستان کےسابق سفیرجمشید مارکر انتقال کرگئے

جمشید مارکر کو فرانسیسی ،جرمن اورروسی زبان بولنےپربھی عبورتھا ۔

ان کا تعلق ایک پارسی بزنس خاندان سے تھا کو موسیقی اور آرٹس سے بہت پیار تھا۔

وہ تین دہائیوں کے اندر امریکا کےعلاوہ درجنوں ممالک میں پاکستان کے سفیر رہے۔

ان کے پاس دنیا کے مختلف ممالک کے دارالحکومت میں موجودگی کے دوران حاصل کی گئی بہت سی معلومات اور یادوں کا ذخیرہ تھا۔

وہ پاکستان کے بہت سے تاریخی لمحات کے چشم دید گواہ تھے اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی کو بھی انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور محسوس کیا تھا۔

ان  کو کرکٹ سے بھی بہت لگاو تھا۔ وہ عمر قریشی کے ساتھ پاکستان کرکٹ کے آغاز میں بہت اچھے کمنٹیٹر رہ چکے ہیں۔ ان دونوں کے بیچ بہت اچھی کیمسٹری تھی جس کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ بہت مقبول ہوئی۔

جمشید مارکر کی آخری رسومات محمود آباد کراچی میں ادا کی جائیں گی۔

تازہ ترین