• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو کوریج کے دوران خاتون رپورٹر کو بوسہ دے کر بھاگ گیا


روس میں رپورٹنگ کے دوران ایک خاتون صحافی کے ساتھ براہ راست نشریات ہراسانی کے واقعے نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کردیا۔

جرمن نشریاتی ادارے سے منسلک کولمبیا کی ایک خاتون نامہ نگار جولیتھ گونزالیس تھیران فٹ بال مقابلے کی کوریج کر رہی تھیں کہ ایک شخص اس کے قریب آیا اور اس کے گال پر بوسہ دینے کے بعد فرار ہو گیا۔

لائیو کوریج کے دوران خاتون رپورٹر کو بوسہ دے کر بھاگ گیا

کولمبین نامہ نگارنے اس واقعے پرخود پر قابو رکھا اور فوری جذبات میں آنے اور مشتعل ہونے سے گریز کیا تاہم اسے ہراساں کرنے کا یہ منظر دنیا بھر میں براہ راست دیکھا گیا۔

ہراسانی کا سامنا کرنے والی کولمبین نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ جو ہوا وہ ناقابل برداشت ہے۔ ہم مردوں کے برابر پیشہ ورانہ امور انجام دیتے اور برابر کے حقوق کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس وقت فٹ بال ورلڈ کپ کی جشن میں ہیں مگر ہمیں اپنے جشن کی حدود کا تعین کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت واحترام کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔