• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور


مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کی قرارداد میں کہا گیا کہ نواز شریف کو 2017 میں سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ آج سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن اپنے قائد نواز شریف سے استدعا کرتی ہے وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں۔

مسلم لیگ ن کی قیادت فلسطین پر صہیونی مظالم کی پر زور مذمت کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید