• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہارر فلموں کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی نئی دہشت ناک فلم 'بورڈنگ اسکول 'کا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاربوئز یاکن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بورڈنگ اسکول کے گرد گھوم رہی ہے جہاں پر اسرار ہیڈ ماسٹر اور اس کی بیوی بچوں کی غیر معمولی اورعجیب و غریب حرکات بچوں کو خوفزدہ کر دیتی ہیں جبکہ بہادر بچوں کا ایک گروپ ہیڈ ماسٹر اور اس کی بیوی کے راز سے پردہ اُٹھانے کی کوشش میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس ہارر تھرلرفلم میں ہالی وڈ اداکاروِل پیٹن،سمانتھا میٹس،اسٹارلنگ جیرنزاورلوسی والٹرز سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ دہشت ناک مناظر سے بھرپور اس ہارر فلم کو رواں سال 31اگست میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی ۔

تازہ ترین