اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم ریاستی اداروں سے کہتے ہیں کہ وہ اپنی آئینی حدوں کے اندر رہیں۔سابق صدر نے 5 جولائی 1977 کو ایک آمر کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے 41 سال مکمل ہونے پر موقع پراپنے بیان میں کہا کہ 5 جولائی ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔واضح رہے کہ 5 جولائی 1977 کو اس وقت کی فوج کے سربراہ جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور ملک میں مارشل لا نافذ کرتے ہوئے90 دن میں انتخابات کرانے کا وعدہ کیا تھا۔آصف زرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم ڈکٹیٹرشپ کی مذمت کرتے ہیں اور مطلق العنانیت کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کو آئین کو ختم کرنے کی ابتدا ہوئی، دہشت گردوں کو پالنے کی شروعات ہوئی اور جہاد کی نجکاری کر دی گئی، ریاست کے اداروں کو یرغمال بنا کر سارے اداروں پر قبضہ کر لیا گیا۔ بلاول بھٹو جمہوریت کو کنٹرول کرنے اور میڈیا کو سینسر کرنے کی مذمت کر چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی انصاف سے بھاگنے والے ڈکٹیٹر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی انصاف سے بھاگنے والے ڈکٹیٹر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔