• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بیلجیم برازیل کوہراکرسیمی فائنل میں

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء میں آج کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیم نےبرازیل کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔


میچ کے پہلے ہاف میں برازیل کے مڈفیلڈر فرنانڈینہو کے اون گول نے بیلجیم کو ایک۔صفر کی برتری دلادی۔

بیلجیم نے حریف ٹیم کے گول پر ایک کے بعد ایک کئی حملے کیے ، جس کے نتیجے میں کیون ڈی بروینے نے 31 ویں منٹ میں گول کرکے برتری دوگنی کردی۔

برازیلین کھلاڑیوں نے بھی جوابی حملے کیے لیکن پہلا ہاف بیلجیم کی سبقت کے ساتھ ختم ہوا۔

برازیل کے ریناٹو آگسٹو نے78ویں منٹ میں گول کرکے میچ میں واپسی کی امید پیدا کی لیکن کھیل کے اختتام تک مزید کوئی گول نہ ہوسکا، یوں بیلجیم کی ٹیم دو، ایک سے فاتح رہی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آج کے میچز کی فاتح ٹیمیں فرانس اور بیلجیم 10 جولائی کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

تازہ ترین