• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

ملک میں پانی کے ذخائر میں انتہائی حد تک کمی آ گئی ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کم بارشوں اور گلیشیر کے نہ پگھلنے سے آبی ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں۔فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلاڈیم ڈیڈ لیول پر آگیا،جہاں پانی کی سطح تیرہ سو چھیاسی فٹ رکارڈ کی گئی ہے۔

تربیلاڈیم میں پانی کی آمدایک لاکھ ایک ہزار،اخراج پچانوےہزارپانچ سو کیوسک رکارڈ کیا گیا گیا۔

فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو بائیس فٹ ریکارڈ کی گئی ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کی آمدانتالیس ہزار،اخراج انہتر ہزار ایک سو بیس کیوسک رکارڈ کی گئی ہے جبکہ دریائےکابل میں نوشہرہ کےمقام پرپانی کابہاؤپینتالیس ہزار دو سو کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین