• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا استقبال :ن لیگی قافلے لاہور کی جانب رواں دواں

نواز شریف کا استقبال :ن لیگی قافلے لاہور کی جانب رواں دواں

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے لیگی کارکنوں کے قافلے لاہور میں نوازشریف کے استقبال کےلئےر واں دواں ہیں۔


ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کےلئے پشاور سے امیر مقام کی قیادت میں ن لیگی کارکنوں کا قافلہ لاہور کی جانب محو سفر ہے ۔

نواز شریف کا استقبال :ن لیگی قافلے لاہور کی جانب رواں دواں

موٹروے ٹول پلازہ پر امیر مقام نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا اور کہا کہ نوازشریف اگرقصور وار ہوتے تو پاکستان نہ آتے،عوام اپنا فیصلہ 25 جولائی کو سنائیں گے۔

اس سے قبل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں،کنٹینرز لگا کر کئی شاہرائیں بند کردی گئیں،لاہور ائرپورٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔

پولیس نے نوازشریف کے استقبال کےلئے لاہور آنے والے قافلوں کو رکاوٹیں لگا کر روکنے کی کوشش کی ہے ۔

نواز شریف کا استقبال :ن لیگی قافلے لاہور کی جانب رواں دواں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کلر کہار پر روک لیا گیاجبکہ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے دانیال عزیز نے اپنی گاڑی کشتی میں رکھوا کر دریائے راوی عبور کیا ۔

گوجرانوالا سے نکلنے والے خرم دستگیر کا قافلہ سادھوکی میں پہلے روکا گیا ، پھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

ساہیوال سے آنے والے قافلے کو شہر سے باہر روک لیا گيا ، کئی کارکن گرفتار ہوئے، جو گرفتاری سے بچ نکلے وہ پیدل لاہور چل پڑے۔

فیصل آباد میں پولیس نےلاہور جانے والے کارکنوں کو گاڑیوں سے اتار کر حراست میں لے لیا ۔

تازہ ترین