• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کو پاکستان کا امن کسی صورت قبول نہیں، ڈسٹرکٹ بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پشاور بنوں اور کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور شہدا کے لواحقین سے یکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے ہڑتال کی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس بار کے صدر خرم مسعود کیانی کی زیر صدارت ہوا جس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کیلئے فاتحہ اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دشمن کو پاکستان کا امن کسی صورت قبول نہیں جس کیلئے وہ معصوم جانوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔صدر بار نے کہا کہ ایسے وقت میں ہمیں صبر اور حوصلے سے کام لینا پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ دریں اثناء وکلاء کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوئے جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین