• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے،ضیا عباس شاہ

نصرپور (نامہ نگار) پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے کیونکہ یہ غریب عوام کی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ہم نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی ہے مخالفین عوامی مقبولیت دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں عوام 25 جولائی کو تیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر پی پی امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے ان خیالات کا اظہار پی ایس 60 پر صوبائی اسمبلی ٹنڈوالہیار کے پی پی کے نامزد امیدوار سید ضیا عباس شاہ رضوی نے علاقے کے مختلف گاؤں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کیااس موقع پر مولا بخش تھلو، رازق ڈنو سونارو ،آفتاب جونیحو اور دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں وہ جہاں بھی گئے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

تازہ ترین