• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،ناصر حسین شاہ

پنوعا قل (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر حلقہ پی ایس 25 کے امیدوار سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے اور ولولے کے ساتھ کر تی رہے گی یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ سانگی،حسین کلوڑ ،سومرا پنہواری و دیگر علا قوں میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ عوام کو بنیا دی سہولتیں فراہم کر نا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ریکارڈ ترقیا تی کام ہو ئے ہیں عوام کے ووٹو ں کی طاقت سے کا میاب ہو کر اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔

تازہ ترین