• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔ممبئی میں ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوئی اور دریا میں جا گری۔

یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا جب ایک شخص تیز ڈرائیونگ کر رہاتھااور اسی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوئی اور دریا میں جا گری تاہم وہاں موجود مقامی افراد نے بروقت سجھداری اور پھرتی کا مظاہرہ کر کے دریا میں ڈوبتی کار میں پھنسے چار افراد کو بحفاظت باہر نکال کر کسی جانی نقصان سے بچا لیا۔