• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف گوٹھوں سے مختلف جماعتوں کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل، حلیم عادل کی حمایت

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پی ایس 99سےحلیم عادل شیخ کی حمایت میں مختلف گوٹھوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنان و عہدیداران تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، فقیرا گوٹھ، ،غریب آباد ،نورگوٹھ،وزیربروہی گوٹھ ،لاسی گوٹھ میں کارنر میٹنگوں میں ن لیگ سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سے شمولیت کا سلسلہ جاری رہا ، جونیجو کالونی ،جمالی محلہ میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا ۔مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ سے پی ایس 99کی ترقی وخوشحالی کا وعدہ کیاہے، وہ اس حلقے کی تقدیر بدلنے کے لیے خصوصی فنڈ کا اجراکرینگے ۔

تازہ ترین