• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے ،بے بس زمبابوے کو پاکستان نے تختہ مشق بنالیا، 9وکٹ سے کامیاب

تیسرا ون ڈے ،بے بس زمبابوے کو پاکستان نے تختہ مشق بنالیا، 9وکٹ سے کامیاب

 بولاوایو (جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے بس زمبابوے کو تختہ مشق بنالیا۔ ہوم ٹیم تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 9وکٹ کی عبرت ناک شکست سے دوچارہوگئی۔ پانچ میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری مل گئی۔ بولر فہیم اشرف نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے22رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔ میزبان ٹیم صرف67کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کا فیصلہ لنچ سے بھی پہلے ہوگیا۔ یہ زمبابوے کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے جبکہ کوئینز کلب میں ہونے والے78میچوں میں یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے،پاکستان کی اننگز میں امام الحق پہلی گیند پر مززبانی کا شکار بنے۔ فخر زمان نے24گیندوں پر43رنز8چوکوں کی مدد سے بنائے۔ بابر اعظم19رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ قبل ازیں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 26ویں اوور میں صرف 67رنز پر اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔پاکستان نے 68 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔ زمبابوے کی اننگز میں تین بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔ چیبھابھا 16،ہیملٹن مساکاڈزا اور ویلنگٹن مسا کاڈزا دس دس رنز بناسکے۔

تازہ ترین