• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ٹرک اورموٹر سائیکل کے درمیان زوردار تصادم


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسری کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

چین میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک خاتون موٹر سائیکل سوار موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک کے سامنے سے تیزی سے گزرنے کی کوشش کررہی تھی اور اسی کوشش میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان زوردار تصادم ہوا اور موٹر سائیکل چلانے والی خاتون اپنی بائیک سمیت ٹرک کے نیچے آگئی جبکہ ساتھ بیٹھی لڑکی باہر کی طرف بری طرح گری تاہم ٹرک تلے آنے سے بال بال بچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ موٹر سائیکل سواراور ٹرک ڈرائیور دونوں کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں خاتون ٹرک تلے آنے کے باوجود خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہوئی ۔