• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران وزیراعظم کے خواہشمند، حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں، چانڈیو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں مگر وہ باتیں بچوں جیسی کرتے ہیں، ان میں صلاحیت ہی نہیں کہ حکومت چلاسکیں، جس روز عمران خان وزیراعظم بنینگے تحریک انصاف کے زوال کا آغاز ہوجائے گا،وہ مقامی ہوٹل میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے عوام کو غلام بناکر رکھا، اپنے دور اقتدار میں انہوں نے سندھ کو کوئی قابل فخر ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا،نواز شریف نے ہمیشہ اداروں کے خلاف کام کیا اوراداروں کو متنازعبنایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے قومی سطح پر ترقیاتی کاموں کو ختم نہیں کرنا چاہیے،ایسا کرنے سے ملکی ترقی کا عمل رکجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں دشمن کو بھی نظرانداز کرنا پڑتا ہے مگر عمران خان ڈھونڈ ڈھونڈ کراپنی دشمنیاں نکالتے ہیں،عمران خان کو وزیراعظم بننے کا بہت شوق ہے لیکن ان میں صلاحیت نہیں کہ وہ حکومت چلاسکیں جو اپنی پارٹی کو منظم نہ رکھ سکے وہ ملک اور قوم کو کیسے ایک ساتھ لے کر چل سکتا ہے، وہ ایک باروزیر اعظم بن جائیں تاکہ رو ز رو ز کا عذاب ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس روز عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے اس روز سے تحریک انصاف کا زوال شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے،ڈنڈے کے زور پر ایک صوبے میں کامیابی حاصل کرکے دیگر تینوں صوبوں پر حکومت کرنا انتخابی عمل کومشکوک بناتا ہے،اس عمل سے وفاق پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے، وفاق ایک صوبے کا نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں مگر ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے غلطی تو کی لیکن غداری نہیں کی،ایک خاص طرح کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے لوگ ڈرے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہونگے تو ملک کا مستقبل بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت باتیں سنیں مگر اس کے باوجود آصف زرداری نے ایک حکومت کو الوداع کیا اور دوسری حکومت کو خوش آمد کیا اور جمہوریت کا تسلسل قائم رکھا۔

تازہ ترین